جاپان نایاب ارضی دھاتوں کی تلاش کے لیے بحر الکاہل کے سمندری قشر کو کھنگالے گا

ٹوکیو: ایک اہلکار نے جمعرات کو کہا، جاپان اپنے بحر الکاہل کے سمندری قشر کے سروے کا آغاز کرے گا، اس امید پر کہ نایاب ارضی دھاتوں کے بڑے ذخائر مل سکیں گے جو اس کی ہائی ٹیک صنعت کو سپلائی فراہم کرنے اور چین پر انحصار کم کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔

اس نے کہا، جاپان ایجنسی برائے بحری زمینی سائنس و ٹیکنالوجی کے محققین 21 جنوری سے مینامی توریشیما جزیرے کے قریب سمندری قشر کے سروے سے آغاز کریں گے، جو ٹوکیو سے کوئی 2000 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

جاپان کے بلاشرکت غیرے اقتصادی علاقے میں بڑے پیمانے کے آزمائے ہوئے ذخائر دریافت کرنے کا مطلب ہو گا کہ جاپانی صنعتی کو سہارا اور فروغ ملے گا، جو اس وقت چین سے درآمدات پر انحصار کرتی ہے۔

یہ سروے ٹوکیو یونیورسٹی کے ایک پروفیسر یوشیرو کاتو کی اس سے قبل کی دریافت کی پیروی کرے گا، جنہوں نے اس علاقے سے گار کے نمونے حاصل کیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.