ٹوکیو: جاپانی میڈیا کے مطابق، جاپان نے جمعرات کو علاقائی تنازع کی وجہ جزائر کے نزدیک کئی عدد چینی فوجی طیاروں کے تدارک کے لیے جلدی جلدی میں لڑاکا جیٹ طیارے فضا میں بلند کیے۔
فُوجی ٹی وی نیٹ ورک نے جاپانی حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا، چینی طیاروں کو جاپان کے زیرِ کنٹرول سین کاکو جزائر، جو چین میں دیاؤیو کہلاتے ہیں، کے شمال میں جاپانی فوجی ریڈار پر دیکھا گیا۔
چینی حکومت کے بحری جہاز اور طیارے ستمبر میں جاپان کی جانب سے متنازع جزائر کو قومیانے کے بعد سے ان کے قریب کئی بار دیکھے جا چکے ہیں، جو کبھی کبھار 12 بحری میل کے علاقائی زون میں بھی نظر آ جاتے ہیں۔
بدھ کو قدامت پسند سانکےئی شمبن نے بدھ کو اطلاع دی تھی کہ متنازع جزائر کو جاپان کی جانب سے قومیائے جانے کے بعد سے چینی فوجی طیاروں کے جاپانی علاقے کے نزدیک آنے کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔