ٹوکیو: ایک عجائب گھر کی مہتمم نے بدھ کو کہا کہ ہیروشیما شہر سے ایٹم بم کی ایک نایاب تصویر دریافت ہوئی ہے، جس میں شہر پر ایٹمی حملے کے وقت بننے والا مشروم نما بادل دو الگ الگ حصوں میں ایک دوسرے کے اوپر تلے نظر آ رہا ہے۔
خیال ہے کہ یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر 6 اگست، 1945 کو ایٹمی حملے کے قریباً آدھے گھنٹے کے بعد حملے کے مرکز سے 10 کلومیٹر دور مشرق کی جانب سے لی گئی تھی۔
ہیروشیما پیس میموریل میوزیم کی ایک مہتمم نے کہا، “اس تصویر کی موجودگی تاریخ کی کتابوں کے ذریعے ہمیشہ سے علم میں تھی، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی حقیقی پرنٹ دریافت ہوا ہے”۔
“مشروم نما بادل کو دو حصوں میں بٹا ہوا دکھانے والی اس جیسی تصویر بہت نایاب ہے۔”
انہوں نے کہا، “یہ تصویر ایٹمی حملے سے متعلق مضامین میں پائی گئی تھی جو اب ہونکاوا ایلیمنٹری اسکول، ہیروشیما شہر کی ملکیت ہیں”۔