سیندائی: وزارتِ زراعت، جنگلات اور فشریز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ میاگی میں اگائے چاولوں میں تابکار سیزیم کی مقدار قانونی حد سے بھی دو گنا پائی گئی ہے۔
کوریہارا میں پچھلے سال اگائے گئے ان چاولوں میں 240 بیکرلز فی کلوگرام تابکار سیزیم کی مقدار پائی گئی، جو 100 بیکرلز فی کلوگرام کی قانونی حد سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی، یہ پہلا موقع ہے کہ فوکوشیما صوبے سے باہر اگائے گئے چاولوں میں (تابکاری کی مقدار) قانونی حد سے بڑھی ہے۔
مقامی حکومت نے متاثرہ فارم والے وارڈ میں ہی واقع دوسرے چاول اگانے والے کسانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ منڈی بھجوانے سے قبل چاول کی ہر بوری کو تابکاری کے لیے چیک کریں۔