تعمیر نو اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایبے کا میاگی کے رہائشیوں کو پیغام

میاگی: وزیر اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو تعمیرِ نو کے کام کا معائنہ کرنے کے لیے صوبہ میاگی کے سونامی زدہ علاقے کا دورہ کیا اور مقامی رہائشیوں کو یقین دلایا کہ حکومت نے انہیں بھلایا نہیں ہے۔

ایبے نے اشینوماکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیرِ نو کی کوششوں کو تیز کرنے کا وعدہ کیا، پھر ایوانوما کے قصبے میں گئے جہاں کے مئیر نے انہیں اونچی جگہ پر مکانات بنانے کے ایک منصوبے کے بارے میں بتایا۔ ایبے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایوانوما کا منصوبہ دوسری سونامی زدہ آبادیوں کے لیے ایک کاروباری ماڈل کا کام کرے گا۔

اس کے بعد ایبے نے واتاری میں عارضی رہائش گاہوں کے ایک مرکز کا دورہ کیا، جہاں 1500 کے قریب بے گھر رہائش پذیر ہیں۔ ایبے نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی مدد کرنے کے لیے اپنی بہترین کوشش کریں گے اور یہ کہ تعمیرِ نو ان کی حکومت کی سرِ فہرست ترجیحات میں شامل ہے۔

ٹوکیو واپسی سے قبل وزیرِ اعظم نے رپورٹروں کو بتایا کہ توہوکو میں بحالی جاپانی معیشت کی مجموعی طور پر بحالی کے لیے کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.