ناگویا کے مکان میں 3 قتل؛ خاندان کا چوتھا رکن پہاڑوں میں مردہ پایا گیا

ناگویا: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ نیشی وارڈ، ناگویا کے ایک مکان میں تین افراد مردہ پائے گئے۔
ان تینوں کی شناخت رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک 68 سالہ سومیو ہایاکاوا، اس کی 64 سالہ بیوی نوریکو اور اس (کی بیوی) کی 84 سالہ ماں شینزو کے طور پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق ان تینوں کو ہایاکاوا کے 35 سالہ بیٹے نے صبح 9:30 کے قریب دریافت کیا۔ پولیس نے کہا کہ سومیو کو سر کے گرد متعدد بار ضربات لگائی گئی تھیں، جبکہ نوریکو اورشینزو کا رسی سے گلہ گھونٹ دیا گیا تھا جو اب بھی ان کی گردنوں کے گرد موجود تھی۔

دریں اثناء، این ایچ کے نے اطلاع دی کہ ہایاکاوا کی 39 سالہ بیٹی، جو لاپتہ تھی، کوماکی شہر میں پہاڑوں میں اپنی اکیلی کھڑی کار کے قریب پائی گئی۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ بظاہر اس عورت نے خود کو درخت کے ساتھ لٹک کر پھانسی دے لی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.