ہاشیموتو کی خود کو مارنے والے طالبعلم کے والدین سے معذرت

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے اتوار کو ایک 17 سالہ لڑکے کے والدین سے معذرت کی جس نے اسکول کے بیس بال کوچ کی جانب سے جسمانی سزا کے بعد 23 دسمبر کو اپنی جان لے لی تھی۔

والدین کے ساتھ قریباً ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد ہاشیموتو نے رپورٹروں کو بتایا کہ استاد کا طالبعلم سے سلوک ناقابل معافی ہے اور مقامی منتظمین بھی غلطی پر تھے۔ 47 سالہ کوچ نے لڑکے کو “مضبوط بنانے کے لیے” اسے تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

ہاشیموتو نے کہا کہ لڑکے کی ماں نے ان سے اساتذہ اور کوچوں کو ایک سخت پیغام بھیجنے کو کہا کہ اسکولوں میں جسمانی سزا کا استعمال غلط ہے۔

ہاشیموتو نے کہا کہ وہ خود بھی یہی سوچا کرتے تھے کہ جسمانی سزا ڈسپلن کا ایک ضروری جزو ہے، تاہم انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا ہے اور اب انہیں احساس ہے کہ یہ ایسی مشق ہے جسے ٹھیک کیا جانا چاہیئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.