جاپان کی جزائر کے دفاع کے لیے فوجی مشق

ٹوکیو: جاپان نے اتوار کو ایک فوجی مشق سر انجام دی جو بظاہر چین کے ساتھ علاقائی تنازع کا مرکز جزائر کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تھی۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ اتوار کو ٹوکیو کے نزدیک ہونے والی اس سالانہ مشق کا مقصد جزائر کا دفاع تھا۔

وزیرِ دفاع اِتسونوری انودیرا نے کہا کہ جاپان کو چین کے ساتھ تنازع کی روشنی میں اپنے فوجی حربوں میں بہتری پیدا کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی طیاروں اور بحری جہازوں نے مشرقی بحرِ چین میں واقع جزائر، جنہیں جاپان میں سین کاکو کہا جاتا ہے، کے اطراف میں پانیوں فضا میں جاپانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

چین بھی ان جزائر پر دعوی کرتا ہے، اور انہیں دیاؤ یو کہتا ہے۔ جاپانی حکومت کی جانب سے ستمبر میں ان جزائر کی خریداری نے پورے چین میں پُرتشدد جاپان مخالف مظاہروں کو بھڑکا دیا تھا۔

وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ ان کی حکومت جزائر کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.