ٹوکیو: اطلاعات کے مطابق، جاپانی پولیس نے ایک 24 سالہ امریکی بحری ملاح کو اتوار کو علی الصبح حراست میں لے لیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک مکان میں مداخلتِ بے جا کی، اور پچھلے سال کے ریپ کیس کے بعد نافذ شدہ رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کی۔
جی جی پریس اور کیودو نیوز ایجنسی نے کہا، پیٹی آفیسر سیکنڈ کلاس رچرڈ لاؤٹون ٹوکیو کے جنوب میں ایک ساحلی شہر یوکوسُوکا میں تعینات ہے، اور غلطی سے سمجھ بیٹھا کہ اس کے دوست اس مکان میں رہ رہے ہیں۔ مکان کے رہائشیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ لاؤٹون کو نہیں جانتے تھے۔
لاؤٹون، جسے رات 2:40 کے قریب حراست میں لیا گیا، کے بارے میں نے رات کے کرفیو کی بھی خلاف ورزی کا شبہ بھی ہے جو اکتوبر میں امریکی بحریہ کے دو ملاحوں کی اوکی ناوا میں ایک عورت سے زیادتی کے ضمن میں گرفتاری کے بعد پورے جاپان میں امریکی فوجی ملازمین پر عائد کیا گیا تھا۔
مقامی پولیس اور امریکی فوج تبصرے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہ تھے۔
کرفیو کے باوجود، امریکی فوجی ملازمین کی بداعمالیوں میں ملوث ہونے کا عمل میزبان آبادیوں میں امریکہ مخالف جذبات بھڑکانا جاری رکھے ہوئے ہے۔