محرکات کے عادی جاپان کے لیے ایبے کا بھاری پیوند

ٹوکیو: جاپان میں محرکات کی 20 سالہ لت کے بعد، کچھ تجزیہ نگار اس بارے میں مشکوک ہیں کہ بیمار معیشت کو 20 ٹریلین ین کا تازہ ٹیکہ مستقل علاج فراہم کر بھی سکے گا یا نہیں۔

اپنی بڑی فتح کے چند ہفتوں بعد ہی وزیر اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو ایک ضخیم اخراجاتی منصوبے کا اعلان کیا جس کے بارے ان کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی میں 2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کرے گا اور 600,000 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔

یہ پیکج، جس میں سرکاری منصوبوں کے لیے ایک موٹی تازی رقم شامل ہے، اس دباؤ کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو ایبے نے بینک آف جاپان پر ڈال رکھا ہے کہ وہ جارحانہ زری نرمی کے اقدامات کرے جن کے بارے انہیں امید ہے کہ مقامی کرنسی کی قدر میں اضافے کو روکیں گے اور بڑھوتری کو تیز کریں گے۔

کاروباری روزنامے نیک کےئی نے کہا، یہ پیکج دیہی علاقوں میں بڑے اخراجاتی منصوبوں کے پیچھے موجود منطق اور منصوبوں کی ترجیح و فضول خرچی کم کرنے کی حکومت صلاحیت پر سوالات کو جنم دیتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.