فوکوئی: پولیس نے پیر کو کہا کہ صوبہ فوکوئی کے شہر آوارا میں ایک آدمی ہلاک اور اس کے خاندان کے تین افراد کو تیز دھارے آلے کے زخم سہنا پڑے جب بظاہر اس کے خاندان میں جھگڑا ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک عورت کی جانب سے اتوار کو رات 11 بجے کے قریب کال وصول کی، جس میں اس نے کہا کہ اس کے خاوند نے اس پر حملہ کیا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ کی جانب بھاگی اور 49 سالہ خاوند کو مکان کی چھت پر پڑے ہوئے پایا جس کی گردن میں تیز دھار آلے کا زخم تھا۔ پولیس نے کہا، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیس نے کہا کہ اس کی 49 سالہ بیوی، 18 سالہ بیٹی اور 15 سالہ بیٹے، سب کو پشت میں تیز دھار آلے کے زخم لگے تھے، تاہم ان کے زخم جان لیوا نہیں تھے۔
پولیس اس خاندان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ ان وجوہات کا تعین کی جا سکے جو اس حملے کی وجہ بنے۔