بینک آف جاپان اور حکومت نے 2 فیصد افراطِ زر کا ہدف مقرر کر دیا، میڈیا رپورٹ

ٹوکیو: پیر کو خبری اطلاعات نے بتایا کہ بینک آف جاپان اور ملک کی نئی حکومت تفریطِ زر سے لڑنے کے لیے مشترکہ طور پر 2 فیصد افراطِ زر کا ہدف مقرر کریں گے۔

آساہی شمبن کے مطابق، مرکزی بینک کی 21 اور 22 جنوری کو طے شدہ آئندہ پالیسی میٹنگ سے قبل دونوں اطراف کی جانب سے زری اقدامات پر مشترکہ بیان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

روزنامے نے کہا، یہ منصوبہ شدہ بیان متوقع طور پر دو فیصد افراطِ زر کے ہدف کو “وسط مدتی ہدف” کے طور پر مقرر کرے گا تاکہ مرکزی بینک کی جانب سے تفریطِ زر کو ختم کرنے کے عزم کا واضح اظہار ہو سکے۔

تاہم کیودو نیوز ایجنسی نے حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان کسی واجب التعمیل معاہدے کی شکل نہیں لے گا اور اس ہدف کے حصول کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.