ٹوکیو: پیر کو کانتو اور کوشِن کے علاقوں میں برفباری ہوئی، جس سے دارالحکومت اس سرما میں پہلی بار برف سے ڈھک گیا۔ برفباری وسطی ٹوکیو میں صبح 10 بجے کے قریب ہونا شروع ہوئی۔
برفباری نے ٹریفک کو مفلوج کر دیا، ہوائی جہازوں، ریل گاڑیوں اور کاروں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان لوگوں کو بھی گھروں سے دور پھنسا دیا جو بلوغت کی روایتی تقریبات میں حصہ لے رہے تھے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ٹوکیو اور چیبا میں 7 سینٹی میٹر اور یوکوہاما میں 8 سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔ ایجنسی نے کہا، ٹوکیو میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 0.8 درجے تھا۔
سرکاری ٹی وی این ایچ کے کے مطابق، جاپانی ائیر لائنوں نے 460 سے زیادہ مقامی پروازیں منسوخ کر دیں، جو زیادہ تر ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے آنی اور جانی تھیں، جہاں رن وےز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور کارکنوں نے برف ہٹائی۔
“برفباری نے مجھے مایوس کیا چونکہ میں اچھے موسم کی امید کر رہی تھی،” روایتی کیمونو پہنے اور چھتری تلے پناہ لیے ایک 20 سالہ خاتون نے شہر کے مغربی ضلع اومے میں ایک تقریباتی ہال کے باہر ٹی وی آساہی کو بتایا۔