جاپان میں سینئیر پاکستانی حسین خان ، عبدالرحمٰن صدیقی ، رویت ہلال کمیٹی جاپان کے سربراہ مولانا سلیم الرحمٰن ، مشہور کالم نگار ظہیر دانش ، شاعرِ جاپان محبوب نجمی ،
پیپلز پارٹی جاپان کے جنرل سیکریٹری شاہد مجید نے اباراکی پریفیکچر میں قائم مسجد عمر بن خطاب کا دورہ کیا ۔اس موقع پر تمام حضرات نے مسجد کے منتظم اور معروف پاکستانی حاجی خسرو خان سے ملاقات کی اور انکے بھائی کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔عبدالرحمٰن صدیقی صاحب نے دعا کروائی ۔
اس موقع پر علاقے کی معروف شخصیت نعیم خان بھی مسجد میں موجود تھے ۔آخر میں بشیر بلوچ، قاضی حسین احمد ، عباس شریف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کیساتھ درجات کی بلندی کیلئے دعا کیگئی ۔