جاپان کی جانب سے متنازع جزائر کے دفاع میں اضافہ

ٹوکیو: جاپان چین کے ساتھ علاقائی تنازع کا مرکز جزائر کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے دو مزید نگران جہاز تعینات کرے گا اور اس نے دشمن افواج کی جانب سے ہتھیائے گئے کسی جزیرے کو واپس حاصل کرنے کے لیے اپنی پہلی فوجی مشق بھی سر انجام دی ہے۔

سرکاری ٹی وی این ایچ کے نے بتایا، یہ جہاز کوسٹ گارڈ کے علاقائی ہیڈکوارٹرز میں کھڑے کیے جائیں گے جو مشرقی بحر چین میں واقع جاپان کے زیرِ کنٹرول سینکاکو جزائر کو کور کرتا ہے، تاہم جنہیں چین میں دیاؤیو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق، اتوار کو جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس نے ملک کی پہلی فوجی مشق سر انجام دی تھی جو دشمن فوج کی جانب سے ہتھیائے گئے دور دراز کے جزیرے پر واپس قبضہ حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔

چینی حکومت کے بحری جہاز اور طیارے ستمبر میں جاپان کی جانب سے متنازع جزائر کو قومیانے کے بعد سے ان کے قریب کئی بار دیکھے جا چکے ہیں، جو کبھی کبھار 12 بحری میل کے علاقائی زون میں بھی نظر آ جاتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.