ٹوکیو: پیر کو مشرقی جاپان کو ڈھانپنے والی بھاری برف نے منگل کو ایک شخص کو ہلاک اور 900 دیگر کو زخمی کر دیا، جب مسافر ٹوکیو میں پھسلواں سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، کم دباؤ والے ایک نظام، جسے مقامی پریس نے “بم سائیکلون” کا نام دیا ہے، نے نو گھنٹوں میں ٹوکیو میں 8 سینٹی میٹر برف گرائی، جو جنوری 2006 کے بعد علاقے میں شدید ترین برفباری ہے۔
اس نے پڑوسی یوکوہاما میں 13 سینٹی میٹر برف چھوڑی، جبکہ ٹوکیو کے اطراف میں پہاڑی علاقوں میں 30 سینٹی میٹر برف کی تہ لگا دی۔
بڑی ٹرین سروسز نے ٹوکیو میں خدمات دوبارہ سے شروع کر دیں، اگرچہ سڑکوں کے بہت سے حصے بند رہے جبکہ عملہ جمی ہوئی برف ہٹا رہا تھا۔
آل نیپون ائیرویز اور جاپان ائیر لائنز نے مجموعی طور پر 37 مقامی پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ درجنوں دوسری پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔