امریکہ اور جاپان کی جانب سے دفاع کی رہنما ہدایات پر نظر ثانی

ٹوکیو: امریکہ اور جاپان نے جمعرات کو 15 برس میں پہلی مرتبہ دفاعی تعاون کی رہنما ہدایات پر نظر ثانی شروع کی جیسا کہ وزیر اعظم شینزو ایبے کو چین کے ساتھ علاقائی تنازع اور شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگراموں کا سامنا ہے۔

یہ رہنما ہدایات وہ قوانین مقرر کرتی ہیں جن کے تحت جاپانی اور امریکی افواج جاپان یا اس کے نزدیک مل کر کام کرتی ہیں۔

وزارتِ دفاع کے ایک اہلکار نے مزید تفصیل نہ بتاتے ہوئے کہا، “ہم اگلے 10 سے 15 برس اور ان ادوار کے دوران سلامتی کے ماحول پر نظر رکھتے ہوئے جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے کردار اور امریکی افواج کے کردار پر بات چیت کرنا پسند کریں گے”۔

جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ یہ نظرثانی ضروری ہے چونکہ 15 برسوں کے دوران سلامتی کے ماحول میں بہت زیادہ تبدیلیاں آ چکی ہیں بشمول چین کی بحری توسیع اور شمالی کوریا کی میزائل کی ترقی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.