ٹوکیو: امریکی اور جاپانی ماہرین نے جمعہ کو ایک اے این اے ڈریم لائنر طیارے کے سلسلے میں جاری تفتیش میں اتحاد کر لیا، جس کی ہنگامی لینڈنگ نے دنیا کے سارے 787 طیاروں کے بیڑے کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور کر دیا اور بوئنگ کو بحران میں ڈال دیا ہے۔
جاپان کی ایک مقامی پرواز میں بیٹریوں کے حد سے زیادہ گرم ہونے کا واقعہ –جس سے آگ لگ سکتی ہے– بوئنگ کے جدید ترین طیاروں میں ایک بڑی پریشانی بن کر سامنے آیا ہے، جس سے ائیر لائنوں کو تمام تر 50 آپریشنل 787 طیارے گراؤنڈ کرنا پڑے۔
جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے ایک ترجمان نے کہا، امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ایک ٹیم، جس میں ایف اے اے اور بوئنگ سے اراکین شامل ہیں، جاپانی تفتیش میں حصہ لینے کے لیے تاکاماتسو پہنچی ہے۔
لمبے عرصے تک طیارے گراؤنڈ رہنے سے بوئنگ کے لیے بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، جنہیں اے این اے والے واقعے تک پورے ہفتے کے دوران کئی ایک مسائل کا سامنا رہا ہے، جس میں بوسٹن کے ہوائی اڈے پر جاپان ائیر لائنز کے ایک طیارے میں آگ لگنے کی اطلاع کا نقص بھی شامل ہے۔