ٹوکیو: جاپان کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ جمعہ کو تین لوگ ہلاک جبکہ پانچ لاپتہ ہو گئے جب ٹوکیو اور بیجنگ کے مابین تنازع کی وجہ جزائر کے قریب ایک ماہی گیر کشتی کو آگ لگ گئی۔
ایک ترجمان نے مشرقی بحرِ چین میں واقع جزائر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “ہمیں جنوبی کوریائی اہلکاروں نے مطلع کیا ہے کہ ایک جنوبی کوریائی ماہی گیر جہاز پر تین لوگ ہلاک جبکہ پانچ اس وقت لاپتہ ہو گئے جب اُتسوری شیما جزیرے کے قریب اس کو آگ لگ گئی”۔
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ جہاز پر عملے کے نو اراکین موجود تھے، جن میں سے سات جنوبی کوریا کے شہری اور دو چین کے شہری تھے۔
جاپانی کوسٹ گارڈ نے جنوبی کوریائی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ابتدائی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں ایک نگرانی کا طیارہ اور نگرانی کی دو کشتیاں روانہ کیں۔