الجیریا میں مغویوں کے بحران پر ایبے اپنا انڈونیشیا کا دورہ مختصر کریں گے

ٹوکیو: ایک اہلکار نے کہا، وزیر اعظم شینزو ایبے اپنا انڈونیشیا کا دورہ مختصر کر کے جمعہ کو رات گئے وطن واپس پرواز کر جائیں گے جیسا کہ الجیریا کے مغویوں کے بحران میں پھنسے ہوئے کم از کم 14 جاپانی شہریوں کی قسمت پر بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایبے نے قبل ازیں اپنے الجیرین ہم منصب پر وہاں کی فوج کی جانب سے امدادی آپریشن کرنے پر تنقید کی تھی جس میں اطلاع کے مطابق درجنوں مغوی ہلاک ہو گئے۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے رپورٹروں کو بتایا، “وزیر اعظم شینزو ایبے نے اس کیس کے بارے میں اپنی سخت فکرمندی کا اظہار براہِ راست الجیرین وزیر اعظم سے کیا تھا اور ان سے ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے باز رہنے کو کہا تھا جس سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتیں”۔

ایبے کی جانب سے آپریشن پر تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مغربی رہنماؤں، جن کے شہری اس ڈرامے میں پھنسے ہوئے ہیں، نے امدادی آپریشن کرنے کے انداز اور الجیریا سے خبروں کی ترسیل نہ ہونے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.