ڈریم لائنر کے تفتیش کاروں کو بیٹری میں زیادہ وولٹیج کا شبہ

ٹوکیو: ایک جاپانی تفتیش کار نے جمعہ کو کہا کہ بوئنگ 787 کی ایک اندر سے جلی ہوئی بیٹری، جو دنیا بھر میں اس طیارے کے فضائی بیڑے کو گراؤنڈ کرنے کی وجہ بنی، اپنے ڈیزائن کی حدود سے زیادہ وولٹیج پر کام کرتی ہے، جیسا کہ امریکی اہلکار بھی اس واقعے کے سلسلے میں جاپانی تفتیش میں شامل ہوئے ہیں۔

آل نیپون ائیر ویز کے طیارے نے بدھ کی صبح مغربی جاپان میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی تھی جب اس کے پائلٹوں کو کچھ جلنے کی بو آئی اور انہوں کاک پٹ میں بیٹری کے مسئلے کا انتباہ وصول کیا۔

امریکی سیفٹی اہلکار اور بوئنگ کے معائنہ کاروں نے جمعہ کو جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی تفتیش میں شمولیت اختیار کی۔

جاپان میں ایوی ایشن حکام نے اے این اے، جو 17 طیاروں کی مالک ہے، اور جاپان ائیر لائنز، جو سات طیاروں کی مالک ہے، کو ہدایت دی ہے کہ اس وقت طیارے نہ اڑائیں جب تک ان کی سیفٹی پر موجود سوالات حل نہیں ہو جاتے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.