ایبے فروری میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے

واشنگٹن: امریکہ نے جمعہ کو جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کو اگلے ماہ وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا۔

ایبے کی قدامت پسند حکومت نے پچھلے ماہ ایک بڑی فتح کے بعد اقتدار حاصل کیا تھا اور اسے کساد بازاری کا شکار معیشت کی بحالی اور چین کے ساتھ مشرقی بحر چین میں واقع جزائر کی ایک لڑی پر بڑھتے ہوئے تنازع سے نمٹنے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ایبے جلد ہی واشنگٹن کا ایک دورہ کرنے کے آرزو مند ہیں تاکہ بتا سکیں کہ امریکہ کے ساتھ اتحاد ان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی پتھر ہے، اور وہ جاپان کو عالمی اسٹیج پر ایک بڑا کھلاڑی دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیلری روڈہام کلنٹن نے  اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا سے ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے فروری کے تیسرے ہفتے میں دعوت نامے کا اعلان کیا، اور انہوں نے ٹوکیو کے ساتھ امریکی تعلق کو اسی انداز میں بیان کیا۔

کلنٹن نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کو بتایا، “ہمارا جاپان کے ساتھ اتحاد خطے میں امریکی مشغولیت کا بنیادی پتھر ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.