پولیس سابق اے کے بی 48 گلوکارہ کی ‘چائلڈ پورن’ تصویر کے سلسلے میں تفتیش کرے گی

ٹوکیو: جاپانی پولیس نے ایک میگزین کی متنازع تصویر کے سلسلے میں تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایک بچہ ایک برہنہ پاپ اسٹار کے ہمراہ اشتعال انگیز انداز میں کھڑا تھا؛ یہ بات جمعہ کو میگزین کے ناشر اور اطلاعات سے پتا چلی۔

ہفتہ وار ‘ینگ میگزین’  کی قریباً 670,000 کاپیاں پچھلے ویک اینڈ پر اس کی طے شدہ فروخت سے قبل ہٹا لی گئیں چونکہ ایک تصویر پر طوفان اٹھ کھڑا ہوا تھا، جس میں گلوکارہ تومومی کاسائی ایک کم سن، بظاہر کاکیشیائی یا یوریشین بچے کے ہمراہ نظر آ رہی تھی جس نے اس کے سینے کو ہاتھوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا، “(پولیس ڈیپارٹمنٹ کے) بچوں کی فلاح و بہبود کے شعبے نے کہا ہے کہ متعلقہ تصویر مزید زیر گردش نہ لائی جائے”، اور اضافہ کیا کہ پولیس میگزین کی تمام کاپیاں سرکولیشن سے واپس منگوانا چاہتی تھی۔

ینگ میگزین، جو زیادہ تر نوجوان مردوں پر مشتمل قارئین کی خاصی بڑی تعداد کا حامل ہے، کئی تھیمز پر کامک اسٹرپس شائع کرتا ہے بشمول محدود نوعیت کے کام جیسا کہ سائنس فکشن “اکیرا”، جو بعد میں کلٹ مووی سیریز بن گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.