الجیریا کے مغویوں کے بحران میں 9 جاپانی مارے گئے، حکومت

الجائرز: جاپانی حکومت کے ذرائع نے پیر کو کہا کہ الجیریا میں ایک گیس پلانٹ کے چار دن طویل محاصرے کے دوران نو جاپانی شہری مارے گئے ہیں، جہاں مرنے والے مغویوں کی تعداد پہلے ہی کم از کم 48 پر پہنچ چکی تھی۔

اہلکار، جس نے باضابطہ اعلان موخر ہونے کی وجہ سے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا، “ہم نے الجیرین حکومت سے معلومات وصول کی ہیں کہ نو جاپانی مرے”۔

جاپانی حکومت اور انجینئرنگ فرم جے جی سی کارپوریشن، جس کے کئی درجن ملازمین پلانٹ پر کام کر رہے تھے، نے ابھی صرف اتنا کہا ہے کہ 10 جاپانی کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں۔ کسی نے بھی اموات بارے میڈیا اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔

پیر کی ایک اطلاع کے مطابق، ایک جاپانی مغوی جو الجیرین گیس پلانٹ پر ہونے والے مسلح حملے میں بال بال بچا، نے کہا کہ اس نے جب اپنے دو رفقائے کار کو گولی لگنے سے مرتے دیکھا تو اسے اپنی موت کا یقین ہو گیا تھا۔

بے نام شخص نے اپنے رفقائے کار کو بتایا کہ کیسے اسلام پسند جنگجوؤں نے اسے اُس کے بیرک کے کمرے سے گھسیٹا، اسے ہتھکڑی لگائی اور قریب کھڑے دو مغویوں کو قتل کر دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.