نیو کومیتو کے سربراہ کا جزائر پر بات چیت کے لیے بیجنگ کا دورہ

بیجنگ: چین نے منگل کو ایک جاپانی ایلچی کو خوش آمدید کہا جیسا کہ دونوں اطراف نے جزائر کے ایک تنازع پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جس نے مسلح تصادم کے خدشات بڑھا دئیے ہیں۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ ٹوکیو کی جانب سے جزائر کو جاپانی علاقہ قرار دینے کا دعوی تبدیل نہیں ہوا، اور چینی مطالبات کو مسترد کیا کہ جاپان ان جزائر کی خودمختاری پر کسی تنازع کو تسلیم کرتا ہے۔

چینی میڈیا نے اطلاع دی کہ یاماگوچی ایبے کا ایک خط پہنچائیں گے جو چینی رہنما زی جِن پِنگ کے نام ہے۔

کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب جاپان نے غیر آباد جزائر کو ان کے نجی جاپانی مالکان سے ستمبر میں خرید لیا، جنہیں چینی میں دیاؤیو اور جاپانی میں سینکاکو کہا جاتا ہے۔

دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکی قبضے میں آنے والے یہ جزائر 1972 میں جاپان کو واپس لوٹائے گئے تھے اگرچہ بیجنگ کہتا ہے کہ وہ صدیوں سے چینی علاقے کا حصہ رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.