جاپان کی جانب سے 2012 میں 6.93 ٹریلین ین کے ریکارڈ تجارتی خسارے کی اطلاع

ٹوکیو: جاپان کا تجارتی خسارہ 2012 میں 6.93 ٹریلین ین کے ریکارڈ درجے تک پہنچ گیا، چونکہ ایندھن کی درآمدات میں اضافہ ہوا اور چین کے ساتھ تلخ علاقائی تنازع نے اس کی برآمدات پر ضرب لگائی ہے۔

تاہم وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعرات کو پیش کیے گئے عبوری اعداد و شمار سے واضح ہوا کہ تجارتی خسارہ دسمبر میں نومبرکے 954.8 ارب ین کے مقابلے میں کم ہو کر 641.5 ارب ین (7.25 ارب ڈالر) رہ گیا۔ مارچ 2011 کے زلزلے اور سونامی کی آفتوں سے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر حادثے کے بعد جاپان کے ایٹمی بجلی گھر بند ہونے کے بعد ایندھن اور دوسری اشیاء کی بڑھتی ہوئی لاگتوں نے جاپانی مینوفیکچررز کے اخراجات میں اچانک اضافہ کر دیا۔ برآمدات بحران زدہ یورپ میں کم ہوتی طلب اور چین کے ساتھ مسائل، جب مشرقی بحرِ چین میں غیر آباد جزائر پر ایک جھگڑے نے پچھلے سال خزاں میں جاپان مخالف مظاہروں کوجنم دیا تھا، کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

سالانہ تجارتی خسارہ 2011 میں ریکارڈ کیے گئے 2.56 ٹریلین ین کے خسارے سے 170 فیصد زیادہ تھا۔

یورپی یونین کو برآمدات بھی 15 فیصد تک کم ہو گئیں، جس سے 139.7 ارب ین (1.6 ارب ڈالر) کا خسارہ پیدا ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.