تائیوانی کشتی پانی کی توپوں سے دنگل لڑنے کے بعد متنازعہ جزائر سے نکل گئی

تائیپے: تائیوانی ایکٹوسٹوں کو بٹھائے جاپان کے زیرِ کنٹرول جزائر کی جانب آنے والی ایک تائیوانی کشتی جمعرات کو اس وقت واپس مڑ گئی جب کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے دونوں اطراف سے گھیر کر پانی کی توپوں سے دنگل شروع کر دیا۔

اس کشتی، جس میں چار تائیوانی ایکٹوسٹوں کے ہمراہ سات لوگ سوار تھے، نے 17 بحری میل کے حلقے میں آنے کے بعد جاپانی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کی جانب سے رستہ روکنے کی وجہ سے مشرقی بحر چین میں واقع جزائر پر اترنے کا منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا۔

تائیوانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان شیہ یی چی نے اس تصادم کے بارے میں بتایا، “ہم نے ایک دوسرے پر پانی کی (دھار والی) توپیں چلائیں”۔ چین اور جاپان دونوں ان (جزائر) پر دعوی کرتے ہیں۔

جاپانی کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی کہ اس نے تائیوانی جہاز کا سامنا ہونے کے بعد ایکشن لیا تھا۔

“کوسٹ گارڈ دیاؤیو جزائر کے دفاع کی رضاکارانہ کوششوں کے دوران ہمارے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔”

جاپان اور تائیوان کی کوسٹ گارڈ کشتیوں نے ستمبر میں بھی پانی کی توپیں استعمال کرتے ہوئے لڑائی شروع کر دی تھی جب درجن بھر تائیوانی کشتیاں گشتی جہازوں کی رہنمائی میں جزائر کے پانیوں میں آ گھسیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.