ری ایکٹروں کو دہشت گردی پروف ہونے کے ساتھ ساتھ زلزلہ پروف ہونا چاہیئے: ریگولیٹر

ٹوکیو: جاپان کے نئے ایٹمی نگران ادارے نے بدھ کو کہا کہ وہ پاور کمپنیوں پر شرط عائد کرنے جا رہا ہے کہ ری ایکٹروں کو دہشت گردی پروف بنانے کے ساتھ ساتھ زلزلہ مزاحم بھی بنائیں، جیسا کہ اتھارٹی نے اپنے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی کے چئیرمین شونیچی تاناکا نے کہا کہ ایٹمی پلانٹس کو ہائی جیک شدہ طیارے یا بحری جہاز کی براہِ راست ٹکر میں بچنے کے قابل ہونا ہو گا، اور اس کے ساتھ ساتھ فوکوشیما (ایٹمی بجلی گھر) کو تباہ کرنے والے سونامی جیسے کسی سونامی کا سامنا کرنے کے قابل بھی ہونا ہو گا۔

جولائی میں باضابطہ طور پر اپنائے جانے والے ان منصوبوں کے تحت پاور پلانٹس کو بیک اپ کنٹرول روم تعمیر کرنا ہوں گے اور بجلی کی ہنگامی فراہمی کو ری ایکٹر سے 100 میٹر کے فاصلے پر اونچی جگہ محفوظ بنانا ہو گا۔

ایک بار اپنا لیے جانے کے بعد جاپانی ضوابط امریکی معیارات کے ہم پلہ ہو جائیں گے، جس نے 11 ستمبر، 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اپنے ایٹمی قوانین سخت کر دئیے تھے۔

فوکوشیما کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے بہ اصرار کہا ہے کہ وہ 9.0 شدت کے زیرِ آب زلزلے کے بعد ٹکرانے والے دیو قامت سونامی کے بارے میں درست پیشن گوئی نہیں کر سکتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.