ٹیوٹا، بی ایم ڈبلیو نئی بیٹری ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں

ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن اور بی ایم ڈبلیو گروپ سبز(ماحول دوست) گاڑیوں کے لیے نئی نسل کی بیٹریوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں جنہیں “لیتھیم ائیر” کہا گیا ہے، جیسا کہ 2011 کے اواخر میں پہلی بار اعلان شدہ ان کا تعاون فیول سیلز، اسپورٹس گاڑیوں اور دوسرے شعبوں تک پھیل گیا ہے۔

دونوں اطراف نے جمعرات کو کہا کہ اس شراکت داری میں سرمائے کا اتحاد شامل نہیں ہو گا جبکہ سبز گاڑیوں کے لیے ٹیکنالوجی کی ایک وسیع رینج پر تعاون کیا جائے گا۔

جاپانی اور جرمن کار ساز اداروں کا ارادہ ہے کہ 2020 تک گاڑی کے لیے فیول سیل سسٹم، اور درمیانے درجے کی اسپورٹس کاروں کے لیے اس سال کے آخر تک ایک تصور مکمل کر لیں۔ وہ کاروں کو مزید ماحول دوست بنانے میں مدد کرنے والی ہلکی پھلکی ٹیکنالوجیز جیسے مخلوط مادے تیار کرنے میں مل کر کام کریں گے۔ یہ ٹیکنالوجی، جس پر دوسرے کار ساز ادارے بھی کام کر رہے ہیں، بیٹری کے توانائی سازی کے عمل کا بڑا حصہ ہوا کی آکسیجن کے ذریعے سرانجام دینا ممکن بنا دے گی۔ ٹیکنالوجیوں پر مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے پچھلے سال جون میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ ٹیوٹا پہلے ہی پیاجیٹ سیٹرون کے ساتھ یورپ میں چھوٹی کاروں کی تیاری کے لیے جوائنٹ وینچر کر رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.