جاپان گیسوں کے اخراج میں کمی کا ہدف ترک کرنے کے لیے تیار

ٹوکیو: اعلی ترین حکومتی ترجمان نے جمعرات کو کہا، جاپان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک چوتھائی کی کمی کے جرات مندانہ عہد کو اغلباً ترک کر دے گا۔

جب یہ پوچھا گیا کہ کیا نئی انتظامیہ ٹوکیو کے 2009 کے عہد پر نظرِ ثانی کرے گی، تو چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے کہا کہ حکومت “اصولی طور پر اس سمت میں حرکت کر رہی” ہے۔

انہوں نے ایک معمول کی نیوز کانفرنس کو بتایا، “میں کچھ عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑا ہدف ہے اور اس کا حصول مشکل ہو گا”۔

وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما نے 2009 میں بائیں بازو کا رجحان رکھنے والی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی بہت بڑی انتخابی فتح کے بعد یہ عہد کیا تھا۔

وزیر اعظم شینزو ایبے کی کاروبار دوست لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے فوکوشیما کے بعد رکازی ایندھنوں پر منتقلی کے تناظر میں گیسوں کے اخراج پر نظر ثانی کا وعدہ کر کے دسمبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کو برخاست کر دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.