ٹیپکو کے سابق چیف سے غفلت کے شبہے میں پوچھ گچھ

ٹوکیو: مقامی میڈیا نے جمعرات کو اطلاع دی کہ جاپانی استغاثہ کے اہلکاروں نے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کے سابق سربراہ سے ایٹمی بحران پر غفلت برتنے کے شبہے میں پوچھ گچھ کی۔

نیوز ایجنسیوں، روزناموں اور ٹی وی نیٹ ورکس نے کہا کہ تسونے ہیسا کاتسوماتا، جو مارچ 2011 میں ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے چئیرمین تھے جب وہ پلانٹ زلزلے و سونامی سے تباہ ہوا، سے “رضاکارانہ بنیادوں” پر پوچھ گچھ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق، فوکوشیما اور ٹوکیو میں تفتیش کار فوجداری شکایت پر حرکت میں آئے تھے جو پچھلے سال شہریوں کے ایک گروپ نے 40 لوگوں کے خلاف جمعہ کروائی تھی، جن میں کاتسوماتا اور ٹیپکو کے سابق صدر ماساتاکا شیمیزو بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق، ناقدین کہتے ہیں کہ کاتسوماتا اور ٹیپکو کے دوسرے عہدیدار 2008 کے بعد مناسب اقدامات اٹھانے میں ناکام رہے جب کمپنی نے تخمینہ لگایا تھا کہ پلانٹ 15 میٹر سے اونچے سونامی کی زد پذیری میں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.