خوردہ فروش دیو ائیون ایشیائی مارکیٹوں پر دستک کے لیے 1500 کا عملہ بھرتی کرے گا

ٹوکیو: جاپان کے ائیون نے منگل کو کہا کہ وہ بھرتی کے ایک بڑے منصوبے پر عمل کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد اس کے سمندر پار عملے میں اضافہ کرنا ہے جیسا کہ خوردہ فروشی کا دیو چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں کاروبارہ وسیع کر رہا ہے۔

بڑے بڑے شاپنگ مالز سے لے کر چھوٹی سپر مارکیٹس تک ہر چیز چلانے والی فرم نے مزید کہا کہ وہ اک عشرے سے بھی کم وقت میں جاپان میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں قریباً آدھا عملہ غیر جاپانی چاہتی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا، قریباً 1500 افراد پر مشتمل سمندر پار عملہ، جو زیادہ تر ایشیا کے ممالک سے ہو گا، اگلے برس کے دوران بھرتی کیا جائے گا، جبکہ مقابلتاً پچھلے دو برس میں 1400 افراد کا عملہ بھرتی کیا گیا تھا۔

دونوں اعداد کو ملا کر دیکھا جائے تو ائیون کا سمندر پار عملہ مارچ 2014 کو ختم ہونے والے مالی سال تک تین برس کے دوران 10,000 افراد کی نئی بھرتی کا ایک تہائی بن جائے گا۔

اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، “بڑھوتری کا امکان رکھنے والے ایشیائی ممالک کی منڈیوں پر دستک و داخلہ ہماری وسط مدتی کاروباری حکمت عملیوں میں سے ایک ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.