جاپانی شوہروں کی جانب سے اپنی بیویوں کے لیے سرِ عام اظہارِ محبت

ٹوکیو: ٹوکیو کے پارک کی فضا میں اس وقت محبت رچ بس گئی جب عموماً سنجیدہ رہنے والے جاپانی شوہر اپنی بیویوں کے لیے اپنے جذبات کے باآوازِ بلند اظہار، ممنونیت کا عہد اور زیادہ ٹائٹ جپھیوں کا وعدہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔

شرم و حیا اور کم گوئی کو روایتی طور پر بڑبولے پن کے مقابلے میں خوبی سمجھے جانے کی وجہ سے محبت جیسے گہرے جذبات کا اظہار جاپان میں عرصہ دراز سے بہت مشکل رہا ہے۔

اس لیے درجنوں جاپانی مرد سال میں ایک مرتبہ 31 جنوری، جو جاپانی میں “محبوب بیوی” کے الفاظ جیسی معنویت دیتا ہے، سے قبل اکٹھے ہو کر اپنے جذبات کا کھل کھلا کر اظہار کرتے ہیں۔

منگل کی رات کے اعلانات میں سادہ سے جملوں”میں ہمیشہ تم سے محبت کروں گا” سے لے کر گھر میں بنائے گئے لنچ باکسوں کے ذریعے اظہارِ ممنونیت تک سب کچھ شامل تھا۔

“مجھے معاف کر دینا کہ میں پچھلے سات برسوں میں موٹا ہو گیا ہوں،” ایک سوٹڈ بوٹڈ شخص نے چلا کر کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.