ٹوکیو: جاپان کی دو بڑی ائیر لائنوں نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے بوئنگ کے اگلی نسل کے طیارے کی پوری دنیا میں گراؤنڈنگ سے کافی دیر قبل ہی مسائل پیش آنے کی وجہ سے ڈریم لائنر طیاروں کی کئی بیٹریاں تبدیل کی تھیں۔
آل نیپون ائیر لائنز کی ایک ترجمان خاتون نے کہا کہ اس کے فضائی بیڑے کی 10 بیٹریاں تبدیل کی گئیں، جبکہ حریف جاپان ائیر لائنز (جے اے ایل) کے ایک نمائندے نے اے ایف پی کو بتایا “کئی ایک” بیٹریوں کو تبدیلی کی ضرورت پڑی تھی۔
جاپانی مینوفیکچرر جی ایس یوآسا کی تیار کردہ یہ لیتھیم آئن بیٹریاں ڈریم لائنر کی اڑان بھرنے کی صلاحیت کا تعین کرنے والی ایک تفتیش کا مرکزی نقطہ رہی ہیں، جب بوسٹن میں جے اے ایل کے ایک طیارے میں آگ لگ گئی اور اے این اے کی ایک جاپانی پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
خاتون ترجمان نے کہا، “10 کی دس تبدیلیاں پچھلے سال کی گئیں –دو مئی میں، چار اکتوبر میں، دو نومبر کے ایک ہی دن اور دو دسمبر میں– اور سات ڈریم لائنرز طیاروں میں یہ تبدیلیاں ہوئیں”۔ ائیر لائن 17 ڈریم لائنر طیارے چلاتی ہے۔
کیودو سے تعلق رکھنے والے لیتھیم آئن بیٹری ساز ادارے جی ایس یوآسا نے کہا کہ وہ اس بات پر تبصرہ نہیں کر سکتا کہ یہ مصنوعہ کتنی عرصے تک چلنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔