ٹوکیو: اے کے بی 48 کی گلوکارہ مینامی مینی گیشی نے ایک آدمی کے ساتھ رات گزارنے کے بعد اپنا سر منڈوا دیا اور جمعہ کو یوٹیوپ پر آنسوؤں سے پُر معذرت کی، جبکہ گروپ کی انتظامیہ مقبول ترین آل گرل گروپ کی خوبصورت لڑکی کو واپس لانے کے لیے کوشش کرتی رہی۔
20 سالہ مینی گیشی کے تقریباً منڈے ہوئے سر کی تصاویر قومی اخبارات میں نمایاں طور پر شائع ہوئیں اور جاپان میں ٹوئٹر جمعہ کو ان خبروں کی آماجگاہ بنی رہی کہ پاپ پرنسس نے گروپ کا بنیادی اصول توڑ دیا ہے یعنی “نو ڈیٹنگ”۔
روتی دھوتی مینی گیشی نے پرستاروں کو بتایا کہ اس نے بطور کفارہ اپنا سر منڈوا دیا ہے جب ایک مقبول ہفتہ وار میگزین نے ایک 19 سالہ پاپ بینڈ کے رکن لڑکے کے ساتھ جذبات سے بھرپور رات گزارنے کی خبریں شائع کی تھیں۔
انہیں کسی لڑکے کے لیے “یکطرفہ رومانوی جذبات” رکھنے کی اجازت ہے تاہم کبھی بھی اپنی محبت کی جانب ہلکے سے اشارے کے علاوہ آگے نہیں بڑھ سکتیں اور انہیں اپنے مرد پرستاروں کی فوج ظفر موج کی غلط فہمی کبھی بھی دور نہیں کرنی چاہیئے کہ وہ ایک دن اپنے خوابوں کی عورت کے ساتھ کھڑے ہونے کا موقع پا سکتے ہیں۔