اولمپک جوڈو میں طلائی تمغہ یافتہ اُچی شیبا کو زیادتی پر 5 برس کی سزا

ٹوکیو (اے ایف پی): اولمپک میں دو بار طلائی تمغہ یافتہ جوڈو کے ایک کھلاڑی کو جمعہ کو ایک طالبہ سے زیادتی کا قصور وار قرار دیا گیا، جس کے ساتھ کھیل کے لیے ایک بدترین ہفتے کا اختتام ہو گیا جس میں اس سے قبل ایک قومی کوچ کے ایتھلیٹس کو بانس کی تلواروں سے پیٹنے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

ایک عدالتی اہلکار نے کہا، ماساتو اُچی شیبا کو ایک کالج کے جوڈو کلب، جس کی وہ کوچنگ کر رہا تھا، کی نوجوان رکن پر ٹوکیو کے ہوٹل میں اس کے نشے کی حالت میں سو جانے کے بعد جنسی حملہ کرنے پر پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی۔

34 سالہ اُچی شیبا کو 2004 کے ایتھنز اولمپک سے طلائی تمغہ وطن واپس لانے پر قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا تھا، اور اس نے یہی کارکردگی 2008 کی بیجنگ گیمز میں بھی دوہرائی تھی۔

شراب اور کراکوئے سے بھرپور ایک رات کے بعد، ٹین ایجر لڑکی، جس کی عمر اس وقت نہیں بتائی گئی تاہم خیال ہے کہ وہ اس وقت 18 یا 19 سال کی تھی، اپنے ہوٹل کے کمرے میں سو گئی تھی اور جب وہ اُٹھی تو اس نے اُچی شیبا کو خود پر حاوی پایا۔

آل جاپان جوڈو فیڈریشن نے جنوری 2012 سے اُچی شیبا پر ہر قسم کی جوڈو سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.