فوکوکا کے چاقو بردار کا پھر حملہ

فوکوکا: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ فوکوکا میں ہاکاتا وارڈ کی ایک سڑک پر ایک آدمی کو گھائل کر دیا گیا، جو کہ ایک ہفتے کے دوران علاقے میں تیسرا ناگہانی حملہ ہے۔

پولیس کے مطابق، شکار ہونے والے 20 سالہ طالبعلم کو جمعرات کو رات 8:30 کے قریب ایک گلی میں زخم لگایا گیا جب وہ پیدل گھر جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم اس کے کپڑوں میں 5 سینٹی میٹر لمبا گھاؤ لگ گیا۔

ٹی وی آساہی نے جمعہ کو اطلاع دی کہ متاثرہ شخص نے اپنے حملہ آور کا حلیہ ایسے بیان کیا، کہ قد 175 سینٹی میٹر، سیاہ بنی ہوئی ٹوپی پہنے، جو کہ پچھلے دو متاثرین کے بتائے گئے حلیے سے قریب قریب ملتا جلتا ہے۔

مزید برآں، یہ حملہ 28 جنوری کو رپورٹ کیے گئے دوسرے حملے کے مقام سے صرف 300 میٹر کے فاصلے پر رونما ہوا ہے۔ اُس واقعے میں، ایک 45 سالہ نرس کے پیچھے سے ایک آدمی آیا جس نے اس کا سر زبردستی نیچے کر دیا اور اس کے سر اور بازو پر چاقو سے چیرے لگا دئیے۔ دو دن قبل 26 جنوری کو اسی علاقے کے ایک پبلک پارک میں ایک 54 سالہ بوڑھے کو ایک چاقو بردار شخص نے بازو اور سینے میں وار کر کے زخمی کر دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.