ٹوکیو: پولیس نے ایک اعلی سطح کے یاکوزا کو حراست میں لیا ہے، جب یہ دعوے سامنے آئے کہ اس نے لائسنس کے بغیر تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی صفائی کے لیے کارکن بھیجے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا، صوبہ یاماگاتا میں اہلکار 40 سالہ یوشینوری آرائی سے پوچھ گچھ کر رہے تھے، جو ایک مقامی یاکوزا گروپ کا سینئر رکن ہے، جو سُومیوشی کائی نامی کرائم سنڈیکیٹ سے منسلک ہے۔
اس نے کہا، آرائی نے مبینہ طور پر نومبر میں صفائی کے عملے میں کام کے لیے تین آدمیوں کو فوکوشیما روانہ کیا۔
جاپانی قانونی کے مطابق روزگار ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے کسی بھی شخص کے لیے حکومتی لائسنس درکار ہوتا ہے۔
ترجمان نے کہا، آرائی پر اس بات کا شبہ بھی ہے کہ اس نے سونامی سے متاثرہ شمال مشرق میں عارضی مکانات کی تعمیر میں کام کرنے کے لیے آدمی بھیجے۔
آرائی نے اطلاع کے مطابق پولیس کو بتایا کہ وہ کارکنوں کی اجرت میں سے کٹوتی کر کے اس اسکیم سے منافع حاصل کرنے کا رادہ رکھتا تھا۔