فیشن نوازوں کی جانب سے ‘بیہودہ’ فوٹو گرافر لیزلی کی کا دفاع

ٹوکیو: جاپانی فیشن نواز منگل کو ٹوکیو میں رہائش پذیر سنگاپوری فوٹو گرافر لیزلی کی کے دفاع کو آ گئے جب اسے مردانہ جنسی اعضاء والی تصاویری کتب فروخت کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

کی، جس نے میگا اسٹارز بشمول لیڈی گاگا اور سپر باؤل سینسیشن بیونس کی تصاویر لی ہیں، کو پیر کو بیہودگی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا تھا جب اس نے ٹوکیو میں اپنی گیلری میں تصاویری کتب فروخت کیں۔

41 سالہ فوٹو گرافر کو قصور وار پائے جانے پر دو سال کے لیے قید کی سزا ہو سکتی ہے اور/ یا 2.5 ملین ین (27,000 ڈالر) تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پورنوگرافی جاپان میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہے اور پیدا کی جاتی ہے، تاہم مقامی قانون کے تحت جنسی اعضا کو دھندلانا لازمی ہے، ایک ایسا عمل جو پکسلز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے سر انجام دیا جاتا ہے۔

2008 میں جاپان کی اعلی ترین عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ میپالیتھروپ کی بنائی گئی برہنہ تصاویر بیہودہ نہیں ہیں، ایک ایسا فیصلہ جسے ملک میں فنکارانہ آزادی کی فتح کے طور پر خوش آمدید کہا گیا تھا، جس سے سنسر شپ کے قوانین پر ایک عشرہ طویل لڑائی کا خاتمہ ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.