ٹوکیو: بینک آف جاپان کے سربراہ ماساکی شیراکاوا نے منگل کو کہا کہ وہ اپنی مدت کے اختتام سے قریباً تین ہفتے قبل مستعفی ہو جائیں گے، جبکہ مرکزی بینک اور جاپان کی حکومت پالیسی معاملات پر سینگ لڑائے کھڑے ہیں۔
شیراکاوا نے ٹوکیو کے ساتھ کھٹ پٹ کی جانب براہِ راست اشارہ نہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا جانشین بینک کے ڈپٹی گورنروں کے ساتھ ہی حلف اٹھا لے گا۔
انہوں نے رپورٹروں کو بتایا، “دو ڈپٹی گورنروں کی مدت 19 مارچ کو ختم ہو جائے گی”۔ “میں نے وزیر اعظم کو بتا دیا کہ میں 19 مارچ کو مستعفی ہو جاؤں گا تاکہ نیا گورنر دو ڈپٹی گورنروں کے ہمراہ شروعات کر سکے۔”
توقع تھی کہ شیراکاوا 8 اپریل کو اپنی مدت کے اختتام پر جائیں گے، جب نئے وزیر اعظم شینزو ایبے نے کھلے عام کہا تھا کہ وہ زیادہ ملتے جلتے خیالات والا امیدوار چاہتے ہیں۔