ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے بدھ کو کہا کہ اسے اوگاساوارا جزائر کی لڑی تک بدھ کو رات گئے اور اوکی ناوا کے کچھ حصوں اور کیوشو تک جمعرات کو علی الصبح 50 سینٹی میٹر اونچا سونامی پہنچنے کی توقع ہے، جب سولومن جزائر کے نزدیک اسی دن قبل ازیں ایک طاقتور زلزلہ آیا۔
جے ایم اے کے ترجمان نے کہا، سونامی کے چھوٹے حجم کا مطلب ہے کہ یہ سونامی کے انتباہ کے معیار پر پورا نہیں اترتا تھا اور لوگوں کو ساحلی علاقوں سے جانے کے لیے نہیں کہا گیا۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق، اسی دن قبل ازیں سولومن جزائر میں کیر اکیرا سے قریباً 350 کلومیٹر مشرق میں 8.0 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا۔
ہوائی کے پیسفک سونامی وارننگ سنٹر نے سونامی کا انتباہ جاری کیا تاہم پھر اسے منسوخ کر دیا۔