ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو کہا کہ چینی فریگیٹ کا جاپانی بحری جنگی جہاز پر ریڈار مرکوز کرنا “خطرناک” اور اشتعال انگیز” تھا، جیسا کہ علاقائی تنازع پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ایبے نے دائت کو بتایا، “یہ ایک خطرناک فعل تھا جو نہ جانے کس صورتحال کی وجہ بن جاتا”۔
اونودیرا نے منگل کی رات ٹوکیو میں رپورٹروں کو بتایا، “30 جنوری کو فائر کنٹرول ریڈار جیسی کوئی چیز جاپان سیلف ڈیفنس میری ٹائم کے محافظ جہاز پر تان لی گئی تھی”۔ “وزارتِ دفاع نے آج تصدیق کی کہ ہدف مقرر کرنے والا ریڈار استعمال کیا گیا تھا۔”
اونودیرا نے کہا کہ 19 جنوری کو ایک جاپانی فوجی ہیلی کاپٹر پر بھی ایسے ہی ریڈار سے نشانہ تان لیا گیا تھا۔ “ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ایک بھی غلط قدم اٹھ جاتا تو یہ بہت خطرناک صورتحال تخلیق کر سکتا تھا۔” جاپانی حکومت نے کہا کہ ریڈار سے منسلک ہتھیاروں کے نظام فوراً فائر کیے جا سکتے ہیں۔