بوئنگ 787 کی تفتیش کے نتائج کئی ہفتے دور: این ٹی ایس بی چیف

واشنگٹن: این ٹی ایس بی کی سربراہ ڈیبوراہ ہیرسمین نے بدھ کو کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی بوئنگ 787 ڈریم لائنر پر جاری تفتیش کے نتائج اغلباً کئی ہفتوں تک دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

این ٹی ایس بی کی سربراہ نے این ٹی ایس بی کی جانب سے جمعرات کو صبح 11 بجے تفتیش کے سلسلے میں منعقد ہونے والی نیوز کانفرنس سے قبل جے اے ایل (جاپان ائیر لائنز) کی تفتیش کے نتائج پر اپڈیٹ دینے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا، ابھی تک تفتیش میں منکشف ہونے والے سب سے زیادہ فکرمندی والے معاملات شارٹ سرکٹ اور تھرمل رن اوے تھے، ایک ایسا کیمیائی تعامل جو بلا روک ٹوک طریقے سے زیادہ درجہ ہائے حرارت پیدا کرتا ہے۔

بوئنگ نے پیر کو ایف اے اے سے کہا تھا کہ اسے 787  ڈریم لائنر کی آزمائشی پروازوں کی اجازت دی جائے۔

طویل تر ہوتی تحقیقات اور 787 کی گراؤنڈنگ نے بوئنگ کے بارے میں خدشات کو ہوا دی ہے، جو ماہانہ پانچ 787 کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.