ٹوکیو: جاپانی میڈیا نے جمعرات کو کہا، سونی اس ماہ 2013 کے اواخر میں جاری ہونے والے اپنے تازہ ترین پلے اسٹیشن کنسول کا اعلان کرے گا، جیسا کہ وہ اپنے کٹے پھٹے مالیاتی معاملات کو رفو کرنے کے لیے اپنے گیمز کے کاروبار کی جانب دیکھ رہا ہے۔
آساہی شمبن اخبار اور کیودو نیوز ایجنسی نے اطلاع دی، یہ انتہائی متوقع اعلان 20 فروری کو نیویارک میں پلے اسٹیشن کی ایک میٹنگ کے موقع پر کیا جائے گا۔
فرم نے پچھلے ہفتے نیویارک میں ایک پراسرار ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے تھے، تاہم تفصیلات دینے سے انکار کیا، جس نے افواہوں کے لیے جلتی پر تیل کا کام کیا کہ دنیا اس کے تازہ ترین کنسول پر پہلی نظر ڈال سکے گی، جو پلے اسٹیشن 3 (پی ایس 3) کے اجراء کے سات برس بعد ہو رہا ہے۔
پچھلے ہفتے جاپانی حریف نائی ٹینڈو نے خبردار کیا تھا کہ اس کے انتہائی مشہور کیے گئے وی یو کنسول کی فروخت پیشن گوئی سے کم ہو سکتی ہے۔