سابق یاکوزا تعمیراتی کمپنی کو دھوکا دینے پر گرفتار

کوبے: کوبے میں پولیس نے جمعرات کو یاماگوچی گومی کے ایک 54 سالہ سابق گینگ ممبر توشیوکی فوکائی اور دو شریکانِ جرم کو حراست میں لیا کہ انہوں نے توہوکو کے زلزلے کے بعد ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ مبینہ طور پر نقدی کے سلسلے میں دھوکہ دہی کی۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ تینوں اشخاص نے توہوکو کے زلزلے و سونامی کے فوراً بعد، اپریل 2011 میں اپنے آپ کو توہوکو کے ایک بڑے تعمیراتی ٹھیکیدار کے نمائندے ظاہر کیا۔ اس بھیس میں  انہوں نے مبینہ طور پر اوساکا کی ایک تعمیراتی کمپنی کے صدر کو ملبہ ہٹانے کے کام کی پیشکش کی، جس سے انہوں نے ایک کیفے میں ملاقات کی تھی۔

ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ صدر نے ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے 10 ملین ین کا نقد بیعانہ جمع کروایا اور کام کرنے کے لیے 30 لوگوں کی ایک ٹیم تیار کر لی۔ تاہم یہ کام کبھی بھی شروع نہ ہو سکا اور تعمیراتی کمپنی نے اس ملاقات کی اطلاع پولیس کو دے دی۔

پولیس نے کہا کہ دھوکہ دہی کا شکار ہونے والی کمپنی کو اس واقعے کی وجہ سے مالیاتی مشکلات کا شکار ہونا پڑا اور اب وہ کام نہیں کر رہی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.