ٹیپکو پر ایٹمی بحران کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے ایک ویڈیو ثبوت میں جعل سازی کی تاکہ اپنے تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کی آن سائٹ جانچ پڑتال کو روک سکے؛ اس بات کا دعوی فوکوشیما پلانٹ کے ایک سابق ڈیزائنر اور بعد میں ایٹمی بحران کی تحقیقات کرنے والی دائت کی کمیٹی کے ایک رکن نے کیا۔

میتسوہیکو تاناکا کے مطابق، ٹیپکو نے دھوکہ دہی سے دعوی کیا کہ (ڈھکن واپس لگ جانے کی وجہ سے ری ایکٹر نمبر 1 کا) معائنہ ناممکن تھا۔ تاہم، فُوجی ٹی وی کی جمعہ کی اطلاع کے مطابق بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو ڈھکن نصب کرنے کے بعد بنائی گئی تھی۔

تاناکا، جو ایٹمی صنعت کی بدعنوانی کا پردہ چاک کرنے کی تاریخ رکھتے ہیں، نے دائت کے دونوں ایوانوں کے سربراہان سے تحریری درخواستیں کی ہیں، اور انہیں کہا ہے کہ اس انکشاف کی روشنی میں طے شدہ معائنے سر انجام دئیے جائیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.