وزیرِ تجارت تیل کی فراہمی کے معاہدے کے سلسلے میں سعودی عرب چلے گئے

ٹوکیو: ایک اہلکار نے کہا، جاپان کے وزیرِ تجارت نے اضافی تیل کے حصول کے لیے جمعہ کو سعودی عرب کے لیے روانگی اختیار کی، جبکہ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ دونوں (ممالک) ایک ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کریں گے تاکہ دنیا کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک (ملک) اوپیک کے سب سے بڑے پیداکار (ملک) سے ہنگامی سپلائی کے لیے رابطہ کر سکے۔

اگرچہ سعودی عرب معدنی تیل کی قابلِ ذکر اضافی پیداواری مقدار محفوظ رکھتا ہے، تاہم اس کی برآمدات تیل کی مقامی ضروریات بڑھنے اور سلطنت کی جانب سے مزید مصفی شدہ مصنوعات کی برآمد کے لیے ریفائنریوں میں توسیع کے منصوبوں کی وجہ سے کم ہو رہی ہیں۔

2012 میں سعودی عرب سے معدنی تیل کی درآمدات جاپان کی مجموعی مقدار کا 31 فیصد بنی تھی، جبکہ شمپمنٹس ایک سال قبل کے 1.14 ملین بیرل فی یوم سے 5 فیصد بڑھ گئیں، اور ایرانی معدنی تیل کی درآمدات میں 39.5 فیصد کی کمی کو جزوی طور پر پورا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں۔

نیکّےئی کی اطلاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ جاپان مجوزہ تیل سپلائی کے معاہدے کے تحت ہنگامی حالت میں سعودی عرب سے مزید کتنے تیل کے حصول کی درخواست کر سکے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.