بلیک بیری کا کہنا ہے کہ وہ جاپان میں اپنے نئے فون نہیں بیچے گا

اوٹاوا: اسمارٹ فون ساز بلیک بیری نے جمعہ کو تصدیق کی کہ وہ فوری طور پر جاپان میں اپنے نئے ہینڈ سیٹ فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، تاہم کمپنی نے دنیا کی ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے زیادہ ماہر اقوام میں سے ایک کو ترک کرنے سے (بھی) انکار کیا۔

ایپل سے پیچھے رہ جانے اور دوسرے سمارٹ فون ساز اداروں جیسا کہ سام سنگ کے ہاتھوں اپنا حصہ کھو دینے کے بعد بلیک بیری نے عوامی طور پر اپنی قسمت اور مارکیٹ شئیر واپس حاصل کرنے کے لیے پچھلے ہفتے دو نئے آلات — کیو 10 اور زیڈ 10 — کا اجراء کیا۔

ترجمان خاتون ایمی مک ڈوویل سے منسوب بیان کے مطابق، “جاپان بلیک بیری کے لیے ایک بڑی منڈی نہیں ہے اور فی الوقت ہمارے پاس وہاں بلیک بیری 10 آلات کا اجراء کرنے کے کوئی منصوبے نہیں ہیں”۔

2006 میں جاپان میں بلیک بیری تقسیم کرنے کا آغاز کرنے والے کیرئیر این ٹی ٹی ڈوکومو نے کہا کہ وہ بلیک بیری کے ساتھ نئی مصنوعات کے اجراء پر بات چیت کر رہا ہے جبکہ اس نے نوٹ کیا کہ کسٹمر سپورٹ جاری رکھے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.