ٹوکیو: عین اس وقت جب ٹوکیو 2020 کے اولمپکس کی میزبانی کی مہم کے لیے حمایت حاصل کرنے لگا تھا، جاپانی کھیلوں کے کلچر میں ایک بدنما اسکینڈل سامنے آ گیا اور وہ اس بولی کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ ٹوکیو کی بولی کے مرکزی تھیمز میں سے ایک “سب سے پہلے ایتھلیٹس” ہے۔
جوڈو فیڈریشن نے انکشاف کیا تھا کہ 15 زنانہ جوڈو کھلاڑیوں نے جاپانی اولمپک کمیٹی کو 2012 کے اواخر میں ایک خط بھیجا تھا جس میں شکایت کی گئی کہ انہیں (کوچ) سونودا نے اولمپک سے قبل تربیتی کیمب میں ہراساں کیا اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
مصنف روبرٹ وائٹنگ، جنہوں نے 1989 میں جاپانی بیس بال میں جسمانی سزا پر ایک تفصیلی کتاب “یو گاٹا ہیو وا” لکھی تھی، نے کہا کہ جاپانی کھیلوں میں تشدد کی جڑیں مارشل آرٹس سے جا ملتی ہیں۔ اسکولوں میں جسمانی سزا کے قریباً ایک چوتھائی واقعات کھیلوں سے متعلق ہوتے ہیں۔ “یہ مارشل آرٹس کا باقیات ہیں، جہاں سر پر ایک ضرب کو سکھانے کی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔”