ناگاساکی: جمعہ کی رات ناگاساکی میں چار بزرگ خواتین اس وقت ہلاک ہو گئیں جب آگ نے ڈیمینشیا میں مبتلا مریضوں کے ایک نرسنگ ہوم کے ایک حصے کو تباہ کر دیا۔ پولیس نے کہا، کئی دوسرے بزرگ رہائشی اس آتش زنی میں زخمی ہوئے۔
پولیس نے کہا کہ آگ گلوور گارڈ ن کے قریب واقع بیل ہاؤس گروپ کے ہوم میں شام 7:30 بجے کے قریب بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے دو کمروں میں شعلوں سے قریباً دو گھنٹے تک جنگ کی جس کےبعد وہ بالآخر انہیں قابو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
چار مرنے والیوں کی عمریں 77، 82، 86 اور 88 سال تھیں۔ پولیس نے کہا، آٹھ دوسرے افراد زخمی ہوئے۔